• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:27pm

پی سی بی کے الیکشن کمشنر شاہ خاور بورڈ کے قائم مقام چیئرمین مقرر

شائع January 23, 2024
پی سی بی کے چیئرمین کا الیکشن فروری کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے کا امکان ہے — فائل فوٹو
پی سی بی کے چیئرمین کا الیکشن فروری کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے کا امکان ہے — فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے الیکشن کمشنر شاہ خاور کو بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذکا اشرف کا استعفیٰ منظور ہونے پر شاہ خاور قائم مقام چیئرمین تعینات ہوئے ہیں۔

پی سی بی کے چیئرمین کا الیکشن فروری کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی بورڈ آف گورنر کا رکن نامزد کردیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے ’ڈان نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ذکا اشرف نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کے پیٹرن ان چیف کو بھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو جن معاملات کی اجازت تھی انہیں وہ تمام امور کرنے دیے گئے اور ان معاملات سے روکا تھا جن کی اجازت نہیں تھی۔

گزشتہ روز نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نگران وفاقی حکومت نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ذکا اشرف کا استعفی منظور کر لیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024