• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

مشکل وقت میں مدد کرنے پر فیصل قریشی اب بھی شان کے مشکور

شائع January 23, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکار فیصل قریشی کی ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ سینیئر اداکار شان شاہد کی جانب سے مشکل وقت میں مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

فیصل قریشی کی جانب سے حال ہی میں محب مرزا کے شو میں کی جانے والی گفتگو کی مختصر کلپ وائرل ہوگئی، جس میں صارفین نے بھی شان شاہد کی تعریفیں کیں۔

مختصر ویڈیو کلپ میں فیصل قریشی نے بتایا کہ ماضی میں جب ان کے کیریئر کا آغاز تھا اور وہ فلموں کے لیے کام کرتے تھے تو ان کے پاس پہننے کے لیے اچھے کپڑے تک نہیں ہوتے تھے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ مشکل وقت تھا لیکن ان کے پاس کھانے کے پیسے ادھر ادھر سے آجاتے تھے لیکن کپڑے خریدنے کے پیسے ان کے پاس نہیں ہوتے تھے۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ ان کے ہی دنوں میں وہ ایک فلم کے گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اس دن انہیں سیٹ پر شان شاہد ملے اور ان سے پوچھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں؟

اداکار کے مطابق انہوں نے شان کو بتایا کہ وہ ایک فلم کے گانے کی شوٹنگ کے لیے آئے ہوئے ہیں، جس پر شان نے فیصل قریشی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ٹی شرٹ تبدیل کرے، اس کے اوپر لیدر جیکٹ بھی پہنیں کیوں کہ شوٹنگ کچھ وقت چلے گی لیکن فلم پوری زندگی چلتی رہے گی، اس لیے وہ اچھا لباس پہن کر جائیں۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ انہوں نے شان کو بتایا کہ ان کے پاس جیکٹ اور دوسرے کپڑے نہیں، اس پر اداکار نے انہیں اپنا لباس دیا۔

فیصل قریشی کے مطابق شان شاہد نے انہیں اپنا لیدر کا جیکٹ دیا، انہیں اپنی ٹی شرٹ دی اور ان کی شرٹ ان سے لے کر خود پہن لی۔

انہوں نے شان شاہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکار کی مشکل وقت میں مدد کی اور شاید یہ بات شان شاہد کو یاد بھی نہیں ہوگی۔

وائرل ویڈیو میں فیصل قریشی نے شان شاہد کا شکریہ ادا کیا جب کہ صارفین نے بھی مشکل وقت میں اداکار کی مدد کرنے پر شان کی تعریفیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025