• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی بہت خدمت کی ہے، شہبازشریف

شائع January 23, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی بہت خدمت کی ہے۔

احمد پور شرقیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں نوازشریف کی حکومت ختم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں کوئی بڑی بات کرنے نہیں آیا ہوں کیونکہ عوام کو سب معلوم ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ نواز شریف کے بعد جو تباہی ہوئی اس کا اللہ گواہ ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کو موٹر وے دیا، سڑکیں بنائی ہیں، انہوں نے جنوبی پنجاب کو موٹر وے کا تحفہ دیا ہے۔

شہباز شریف نے دعوی کیا کہ زندگی رہی تو احمد پور شرقیہ کو ضلع بناؤں گا، جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بناؤں گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025