• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

کراچی میں فلیٹ سے 5 لاشیں ملنے کا واقعہ، تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا

شائع January 23, 2024
کراچی کے علاقے ایئرپورٹ کے قریب اپارٹمنٹ سے ملنے والی 5 لاشوں کا مقدمہ درج نہ ہوسکا—رائٹرز/ فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ایئرپورٹ کے قریب اپارٹمنٹ سے ملنے والی 5 لاشوں کا مقدمہ درج نہ ہوسکا—رائٹرز/ فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ایئرپورٹ کے قریب اپارٹمنٹ سے ملنے والی 5 لاشوں کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس کے مطابق مبینہ طور پر لین دین سے پریشان احسن رضا نے پہلے اپنی فیملی کو قتل کیا اور پھر خودکشی کرلی۔

پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولین کے اعضا کے نمونے فارنزک کے لیے بھجوادیے گئے ہیں، فلیٹ سے ملنے والے لیپ ٹاپ کو پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا۔

لیپ ٹاپ کا ذکر احسن رضا کے پاس سے برآمد ہونے والے خط میں کیا گیا تھا۔

خط میں لیپ ٹاپ کے اندر ڈیسک ٹاپ پر رکھی فائل پڑھنے کا کہا گیا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

4 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی میں گزشتہ روز ایئرپورٹ کے قریب واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے 5 میں سے 4 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے باپ اور اس کے تینوں بچوں کی نمازجنازہ نیو رضویہ سوسائٹی میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں اہل علاقہ اور رشتےداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، واقعے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اس کے ورثا ملیر کالا بورڈ لے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025