• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار

شائع January 23, 2024
ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے  پولیس کے حوالے کردیا گیا—فائل فوٹو: اے پی
ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا—فائل فوٹو: اے پی

رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مشترکہ کارروائی کے دوران جعل سازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے شمسی سوسائٹی شاہ فیصل کالونی سے جعل سازی میں ملو ث ملزم صابر کلیم الدین عرف کرنل کلیم کو گرفتار کر لیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن، حساس ادارے کا کارڈ اور کار بھی برآمد کر لی گئی۔

ملزم صابر کلیم الدین عرف کرنل کلیم خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے نوسر بازی کے ذریعے لوگوں سے بھاری رقم وصول کرتا تھا۔

ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے، ملزم کو بمع اسلحہ ایمونیشن اور ایک عدد کار مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024