• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

چور دروازے سے نہیں، عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے، یوسف رضا گیلانی

شائع January 23, 2024
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چور دروازے سے نہیں، عوام کی طاقت سےاقتدار میں آئیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو 26 جنوری کو ملتان میں جلسہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں،کارکنوں نے قربانیاں دی ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے، مزید کہا کہ جب آپ لوگ منتخب کرائیں گے، تو سب کام ہوجائیں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آج شہری علاقے سے بھی مہم کا آغاز کردیا ہے، میں تمام آفس بیورز سے درخواست کروں گا کہ رانا محمود الحسن کوسپورٹ کریں، 26 تاریخ کو بلاول بھٹو ملتان آرہے ہیں، قاسم کالونی میں جلسہ کیا جائےگا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025