• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

امریکی ریاست الی نوائے میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک

شائع January 23, 2024
ملزم کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
ملزم کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

امریکا کی ریاست الی نوائے کے شہر جولیٹ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ملزم نے 2 گھروں میں گھس کر شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کا نام رومیو نینس بتایا گیا ہے جس کی عمر 23 سال ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم تمام افراد کو پہلے سے جانتا تھا، تاہم فائرنگ کا مقصد تاحال واضح نہیں ہوسکا، ملزم کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024