• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:45pm
  • ISB: Maghrib 5:20pm Isha 6:48pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:45pm
  • ISB: Maghrib 5:20pm Isha 6:48pm

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق، 4 زخمی

شائع January 23, 2024
فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی—فائل فوٹو: اے ایف پی
فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی—فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی، جبکہ فائرنگ سے 4 شہریوں کو زخمی بھی کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع ملک شاپ پر ڈاکوؤں نے دھاوا بولا اور لوٹ مار کی، اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے عبدالباری نامی شہری جاں بحق جبکہ وسیم، فرحان علی، ایوب اور عطا اللہ زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعے کے سبب علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، جاں بحق شہری اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوع سے گولیوں کے خول اکٹھے کیے اور عینی شاہدین کا بیان لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرد و نواح میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025