• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

جو لوگ پی ٹی آئی سے نکل آئے وہ خوش قسمت ہیں، احسن اقبال

شائع January 22, 2024
احسن اقبال نے کہا کہ  مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر  پاکستان کو بچائے گئی — فائل فوٹو: ڈان نیوز
احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر پاکستان کو بچائے گئی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور این اے 75 کے امیدوار احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکل آئے وہ خوش قسمت ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق نتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پیرنی بی بی کے جو شکار ہیں وہ ہی پی ٹی آئی کے ساتھ ہں، نہ وہ سن سکتے ہیں نہ سمجھ سکتے ہیں، وہ روبوٹ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تاریخ میں ایسے یاد رکھا جائے گا کہ انہوں نے نوجوانوں کو سکھایا کہ کس طرح لوگوں کی پگڑیاں اچھالنی ہیں۔

ان کا دعوی تھا کہ مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر پاکستان کو بچائے گئی، الیکشن جیتنے کے بعد ان کی جماعت ملک میں بجلی سستی کردے گی، غریب کے لیے روٹی سستی کردیں گے تاکہ خوشحالی آئے ۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 2013 میں جب ہمیں ملک ملا تب بجلی نہیں تھی ، دہشت گردی تھی، ہم نے دہشت گردی، مہنگائی اور بیروزگاری کو شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024