• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان

شائع January 22, 2024
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی — فائل فوٹو: ڈان نیوز
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ کسی کے حق میں نہیں لیکن الیکشن سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنا سیاسی وزن تحریک انصاف کے پلڑے میں ڈالتے ہیں اور الیکشن سے دستبردار ہوتے ہیں۔

جاوید ہاشمی ملتان کے حلقے این اے 49 پر آزاد امیدوار تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس صورتحال پر ہم کھڑے ہیں اس میں بہت سی چیزیں واضح ہوچکی ہیں، الیکشن کے بعد بہتری ہوگی یا پھر بربادی سب واضح ہوچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے مظالم کیے جارہے ہیں، میں کہتا ہوں الیکشن کروانے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ حلقے کے لوگ اب براہ راست سوال بھی نہیں کرتے ہیں۔

انتخابات کے حوالے سے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہر انتخابات کی اپنی دھاندلی ہوتی ہے، آج تک کوئی انتخابات دھاندلی کے بنا نہیں ہوئے ہیں۔

مزید بتایا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ اپنی مرضی کے خلاف لوگوں کو آگے آنے نہیں دے گی، میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوجاتا ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024