• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں فلیٹ سے تین بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

شائع January 22, 2024
خاتون کی شناخت ندا اور بچوں کی جبرائیل، میکائیل اور بچی امہ کے نام سے ہوئی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
خاتون کی شناخت ندا اور بچوں کی جبرائیل، میکائیل اور بچی امہ کے نام سے ہوئی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے 3 بچوں سمیت پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق احسن رضا نامی شخص نے مبینہ طور پر بیوی اور بچوں سمیت خودکشی کی ہے۔

خاتون کی شناخت ندا اور بچوں کی جبرائیل، میکائیل اور بچی امہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سید احسن رضا نے خودکشی سے قبل بچوں اور بیوی کے سر پر گولیاں ماریں جبکہ جائے وقوع سے پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ احسن نامی شخص نے پہلے بیوی اور بچوں کو نشہ آور چیز یا زہر دیا، پھر بچوں اور بیوی کو پستول سے گولیاں مار کر قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ چاروں کو قتل کرنے کے بعد احسن نے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرائم سین یونٹ کے آنے سے پہلے ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ گلا کاٹا گیا ہے، لیکن پھر کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے پستول برآمد کرلی۔

ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ احسن کئی سال سے ان فلیٹس میں رہ رہا تھا، احسن کا سسرال بھی اسی فلیٹ میں رہائش پذیر ہے، احسن گارمنٹس کا کاروبار کرتا تھا اور تین چار ماہ سے کاروبار کو لے کر تنگ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ احسن نے اپنی خودکشی کا نوٹ چھوڑا ہے جس میں لیپ ٹاپ کا ذکر ہے، اسے تحویل میں لے لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024