• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نفرت اور تقسیم کو دفن کرنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

شائع January 22, 2024
بلاول کا کہنا تھا اپنے منشور کو لے کر پورے ملک کے دورے کر رہا ہوں — فوٹو: ڈان نیوز
بلاول کا کہنا تھا اپنے منشور کو لے کر پورے ملک کے دورے کر رہا ہوں — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نفرت اور تقسیم کو دفن کرنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں جبکہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش مسائل کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’پاکستان مشکل وقت اور تاریخی معاشی بحران سے گزر رہا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو مسائل کا مقابلہ کر سکتی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مہنگائی، غربت اور بےروزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، معاشرے میں تقسیم پھیلی ہوئی ہے، بھائی کو بھائی سے لڑایا جارہا ہے، نفرت اور تقسیم کو دفن کرنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اپنے منشور کو لے کر پورے ملک کے دورے کر رہا ہوں، گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست ہمارے منشور میں نہیں، مجھے 4 بار نہیں ایک بار موقع دیں، وعدے پورے کروں گا‘۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ہمیں موقع دیا گیا تو خواتین کو بلاسود قرضہ دیں گے، کسان کارڈ لائیں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت میں کسانوں کو فصل کی قیمت ملے گی، فصل میں نقصان ہوا تو چھوٹے کسانوں کو پیسے دیے جائیں گے، بےنظیر مزدور کارڈ کے ذریعے تمام سہولیات دیں گے، جبکہ بےروزگار نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ لے کر آرہے ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024