• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

خیبرپختو نخوا کوئی تجربہ گاہ نہیں کہ آئے تجربہ کیا اور چل دیے، مریم نواز

شائع January 22, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبرپختو نخواکوئی تجربہ گاہ نہیں کہ آئے تجربہ کیا اور چل دیے۔

مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مانسہرہ سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا نواز شریف نے کیپٹن صفدر کو یہاں کے لیے وقف کردیا اور انہوں نے مانسہرہ کی خوب خدمت کی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ جن کے پاس کارکردگی ہو وہ کسی پر تنقید نہیں کرتا، پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو 10 سال خیبر پختونخوا میں حکومت کر کے گئے توہ وہ کوئی ایک ہسپتال، کوئی اسکول، کوئی میٹرو بس دکھا دیں جو یہاں کے لوگوں کے لیے بنائی ہو۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ خیبرپختونخوا جیتے جاگتے لوگوں کا صوبہ ہے، خیبرپختونخوا والو! اپنے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا، آپ لوگوں نے اپنا فیصلہ 8 فروری سے پہلے ہی آج سنا دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024