• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

میں وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے آیا ہوں، نواز شریف

شائع January 22, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے کے لیے آیا ہوں۔

ڈان نیوز کے مطابق مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں 2013 کے بعد آج مانسہرہ آیا ہوں، یہاں کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔

انہوں نے جلسے کے شرکا سے دریافت کیا کہ کیا آپ میرے بغیر اداس تھے؟ میں تو آپ سے زیادہ اداس تھا، ان لوگوں نے مجھے آپ سے دور کردیا تھا، مجھے آپ لوگوں کو دیکھ کر بڑی خوشی ہو رہی ہے۔

’ملک کے حالات دیکھ کر خوشی نہیں ہورہی‘

نواز شریف نے کہا کہ لوگوں کا جوش دیکھ کر اب کسی کو بولنے کی ہمت نہیں ہوگی، میں وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے کے لیے آیا ہوں، ملک کے حالات دیکھ کر خوشی نہیں ہورہی ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 10 سال خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے والوں نےکیا کام کیا؟ کیا انہوں نے خیبرپختونخوا کو نیا پاکستان بنایا؟ جو کہتے ہیں کہ نوازشریف نے خیبر پختونخوا میں کیا بنایا وہ موٹروے جاکر دیکھ لیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں خیبر پختونخوا کو بہترین صوبہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے ساتھ ہی قائد مسلم لیگ (ن) نے حکومت ملنے پر مانسہرہ ایئرپورٹ بنانے کا وعدہ بھی کرلیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر مجھے نہ نکالاجاتا تو آج مانسہرہ میں ایئرپورٹ اور میٹروبس ہوتی، میری حکومت ہوتی تو مانسہرہ میں کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا، ہم نے موٹر وے بنائی اور جب وہ تیار ہوئیں تو میں جیل میں تھا، میرا تو کراچی تک موٹروے بنانے کا منصوبہ تھا مگر وہ سکھر میں ہی رک گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں مہنگائی نہیں تھی ، ان ظالموں نے ملک کا ستیاناس کردیا ہے۔

نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہم اور آپ مل کر خیبر پختون خوا میں حکومت بناتےہیں، میں نے کہا کہ ان کے پاس عددی اکثریت ہم سے زیادہ ہے لہذا حق ان کا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024