ایران: دھماکے کی آواز ساؤنڈ بیریئر کے ٹوٹنے کی تھی، سرکاری میڈیا کی وضاحت
ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق آج (22 جنوری کو) صوبے سمنان میں سنا جانے والا دھماکا خطرے کی علامت نہیں تھا بلکہ لڑاکا طیارے کے ساؤنڈ بیریئر ٹوٹنے سے زوردار آواز سنی گئی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آج صبح صوبہ سمنان کے صنعتی شہر میں بڑے دھماکے کی آواز سنی گئی، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آئی تھی۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک ہفتے کے اندر صوبے میں دھماکا سننے کا یہ چوتھا واقعہ تھا۔
بعدازاں ایرانی میڈیا نے واضح کیا کہ ’تحقیقات کے بعد حکام نے بتایا کہ صنعتی علاقے سے کوئی دھماکا یا دھواں نہیں دیکھا گیا۔
سرکاری میڈیا نے مزید کہا کہ لڑاکا طیاروں کے ’ساونڈ بیریئر‘ توڑنے سے پیدا ہونے والی زوردار آواز کی وجہ سے ہر طرف کھلبلی مچ گئی تھی، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا طیارہ ایرانی تھا۔
ایران: دھماکے کی آواز ساؤنڈ ساؤنڈ بیریئر کے ٹوٹنے کی تھی، سرکاری میڈیا کی وضاحت