• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

فواد چوہدری کا 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

شائع January 22, 2024
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن پر فرائض کی انجام دہی میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ انتخابات میں چناؤ ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں گرفتار کیا گیا کہ تاکہ وہ الیکشن سے دستبردار ہوجائیں۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھیوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور گرفتار کیا گیا اور بلا جواز ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ ان کے بھائی کے کاغذات منظور ہوئے تو انہیں بھی نیب میں شریک ملزم بنایا گیا۔

الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025