• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکاروں کی شعیب ملک اور ثنا جاوید کو شادی کی مبارک باد

شائع January 22, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

ایک جانب جہاں قومی کرکٹر شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی نے پاکستانی عوام کو حیرانی میں مبتلا کیا وہیں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے جوڑے کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

20 جنوری 2024 کو حیران کن طور پر شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کا اعلان کیا تھا، دونوں کی یہ دوسری شادی تھی، شعیب ملک کی پہلی شادی سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جبکہ ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار عمیر جیسوال سے تھی۔

ایک جانب سے جہاں شعیب ملک کو ثانیہ مرزا کو دھوکا دینے کا الزام عائد کیا جارہا ہے، وہیں پاکستانی اور بھارتی مداح ثانیہ مرزا کے حق میں بھی بول رہے ہیں۔

اسی دوران شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے بھی شعیب ملک کو شادی کی مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی، سعدیہ فیصل، منال خان، یوٹیوبر شاہویر جعفری، ثنا شاہ نواز، اظفر رحمٰن، سنیتا مارشل اور سیدہ طوبیٰ نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس کے علاوہ شائستہ لودھی، سونیا حسین، منیبا مزاری، اعجاز اسلم، غنا علی، مہرین سید، صدف کنول اور نادیہ حسین نے بھی جوڑے کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024