• KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

یوکرین کا روس کے زیر قبضہ شہر ڈونیٹسک پر حملہ، 27 افراد ہلاک

شائع January 22, 2024
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

یوکرین نے روس کے زیر قبضہ یوکرینی شہر ڈونیٹسک پر فضائی حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج نے شہر ڈونیٹسک کے بازار میں شیلنگ کی، فضائی حملے میں کئی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں، دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، تاہم حملے سے متعلق یوکرین کی جانب سے تاحال کوئی بیان نہیں آیا۔

ڈونیٹسک میں روسی حکام کے سربراہ ڈینس پوشیلن کے مطابق یوکرین کی افواج نے ایک مصروف علاقے پر بمباری کی جہاں دکانیں اور ایک بازار واقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر پر یوکرین کے توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔

ماسکو میں روسی وزارت خارجہ نے یوکرین کے حملے کو ’دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائی‘ قرار دیا جو ’مغرب کی طرف سے فراہم کردہ ہتھیاروں کے استعمال سے کیا گیا۔‘

وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس شہری آبادی پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔

پشیلن نے کہا کہ اس علاقے کو 155 ایم ایم کیلیبر اور 152 ایم ایم کیلیبر آرٹلری کا نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ گولے کوراخوف اور کراسنوہریوکا کی سمت سے مغرب کی طرف فائر کیے گئے تھے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس حملے پر ردعمل نہیں دیا لیکن کہا ہے کہ روس نے ایک ہی دن میں یوکرین کے9 علاقوں کے 100 سے زائد شہروں، قصبوں اور دیہاتوں پر گولہ باری کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024