• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پشاور: موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر 13 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

شائع January 22, 2024
حکام نے ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کو آگ  لگنے کی وجہ قرار دیا—فوٹو: عبدالحکیم مومند

پشاور کے علاقے صدر میں قائم موبائل فون مارکیٹ میں رات گئے لگنے والی آگ پر 13 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق موبائل مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، حکام نے ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیا ہے۔

فائر بریگیڈ کی 26 سے زائد گاڑیوں اور 130 سے زائد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کے عمل میں حصہ لیا جبکہ دیگر اضلاع سے بھی فائر فائٹرز کی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بلوائی گئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ موبائل مارکیٹ کی 2 منزلہ عمارت میں تقریبا 200 دکانیں ہیں، مارکیٹ میں موجود بیٹریاں اور یو پی ایس پھٹنے سے آگ کی شدت میں اضافہ اور کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔

حکام کے مطابق موبائل مارکیٹ کے قریب واقع گھروں کو خالی کرالیا گیا، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

آگ پر 80 فیصد قابو پا لیا گیا، ترجمان ریسکیو

قبل ازیں ترجمان ریسکیو 1122 بلال فیضی نے کہا تھا کہ آگ پر 80 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ دھواں زیادہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ سے آگ کے شعلے تاحال اٹھنے لگ جاتے ہیں، موبائل فونز بیٹریز پٹنے سے آگ دوبارہ لگ جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024