• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

ماہ رنگ بلوچ مسنگ پرسن کے نام پر ڈراما کررہی ہے، جان اچکزئی

شائع January 21, 2024
جان اچکزئی نے کہا کہ  وطن دوست اور  وطن دشمن میں فرق رکھا جائے—فوٹو:ڈان نیوز
جان اچکزئی نے کہا کہ وطن دوست اور وطن دشمن میں فرق رکھا جائے—فوٹو:ڈان نیوز

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ لاپتا افراد کے نام پر ڈراما کررہی ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کئی محاذوں پر کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ جوابی حملے میں وہی دہشت گرد مارے گئے جو مطلوب تھے، یہ پاکستان کوتسلیم نہیں کرتے، تخریب کاری کےلیے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔

وزیرا طلاعات بلوچستان نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ لاپتا افراد کے نام پر ڈراما کررہی ہیں، خواتین کا یہ ٹولہ دہشت گردوں کی ڈھال بن رہا ہے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ وطن دوست اور وطن دشمن میں فرق رکھا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025