• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات معمول کی بات ہے، رانا ثنا اللہ

شائع January 21, 2024
رانا ثنا اللہ نے عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراضات کو غلط قرار دیا—فوٹو: ڈان نیوز
رانا ثنا اللہ نے عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراضات کو غلط قرار دیا—فوٹو: ڈان نیوز

سابق وزیرداخلہ و رہنما مسلم لیگ (ن) راناثنااللہ نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات معمول کی بات ہے، حکومت بنا کر ملک کو بحران سے نکالیں گے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ختم ہوئی، بحران کی ذمہ داری اُن پر ہے جنہوں نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کا نتیجہ سننے سے پہلے ہی معلوم تھا کہ کیا ہونے والا ہے، سازش کے تحت ایک شخص کو ملک پر مسلط کیا گیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات معمول کی بات ہے، ایک ایک حلقے کے لیے 20 سے 25 امیدوار تھے، 20 میں سے صرف ایک ہی امیدوار کا انتخاب ہوسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر ایسا نہیں ہوسکتا کہ گلے شکوے نہ ہوں، ہمارے کارکنان نے ہمیشہ احتجاج کے دوران ڈسپلن کا راستہ اپنایا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025