• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ایک دم جیت نہیں ملتی کچھ پانے کیلئے کچھ کھونا پڑتا ہے، شاہین آفریدی

شائع January 21, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں شکست کے بعد کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ایک دم جیت نہیں ملتی کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا پڑتا ہے، نئے کھلاڑیوں کو کھلانے کا مقصد ان کو انٹرنیشنل میچز کا تجربہ دینا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ اختتام پزیر ہو گیا، 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز نیوزی لینڈ نے چار ایک سے جیتی ہے۔

آج پاکستان کی جانب سے 135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ ٹیم کو 42 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج کے میچ کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان شاہین آفریدی نے کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈ کپ کی تیاری میں تھے، کوشش ہے کہ جب انگلینڈ جائیں تو سب کی پوزیشن پتہ ہو کہ کس نے کہاں کھیلنا ہے، حسیب اللّٰہ کو بھی اس لیے موقع دیا کہ انہیں مستقبل کے لیے اعتماد ملے۔

کپتان نے کہا کہ 5 میچز میں دیکھنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کیسے تیار کریں، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ کون کس پوزیشن پر مستحکم ہے، عباس آفریدی ایک اچھا ٹیلنٹ ہیں، ان کے ہونے سے باؤلنگ میں اور استحکام آیا ہے، صائم ایوب سے سیریز میں اچھا نہیں ہو سکا لیکن وہ بھی اچھا ٹیلنٹ ہیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ہم سب پاکستان کے لیے بہتر سوچتے ہیں، کوئی ایسا نہیں جو چاہتا ہو کہ پاکستان ہار جائے، ایک دم جیت نہیں ملتی کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا پڑتا ہے۔

کپتان نے کہا کہ سارے فیصلے بطور ٹیم مشورے سے ہوئے، کوئی شاہین آفریدی یا رضوان اکیلے فیصلے نہیں کرتے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ حفیظ ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں، جیت میں تو ہر کوئی سپورٹ کرتا ہے، ہار میں سپورٹ کرنے والا ہو تو آپ مضبوط بنتے ہیں، ٹاپ پر پہنچنے کے لیے سیڑھی چڑھنا ہوتی ہے۔

کپتان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوانوں کو کھلانے کا مقصد ان کو انٹرنیشنل میچز کا تجربہ دینا ہوتا ہے تاکہ وہ تیار ہو سکیں، ہم نے بطور باؤلنگ اسٹرگل کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024