• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

اسرائیل کا شام میں میزائل حملہ، پاسداران انقلاب کے 5 جنگجو ہلاک

شائع January 20, 2024
دمشق میں میزائل حملے کے نتیجے میں عمارے مکمل طور پر تباہ ہو گئی— فوٹو: اے ایف پی
دمشق میں میزائل حملے کے نتیجے میں عمارے مکمل طور پر تباہ ہو گئی— فوٹو: اے ایف پی

شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں ایران کی پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر سمیت پانچ جنگجو مارے گئے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کے میزائل حملے میں پاسداران انقلاب انفارمیشن یونٹ کے سربراہ سمیت پانچ افراد مارے گئے۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیل کے بزدلانہ حملے میں ہمارے پانچ فوجی مشیر مارے گئے تاہم انہوں نے مارے گئے جنگجوؤں کے عہدوں کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے شام کے دارالحکومت میں ایرانی مشیروں کی عمارت کو نشانہ بنایا۔

ایران نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطے کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش ہے اور ایران مناسب وقت اور جگہ پر جعلی صہیونی حکومت کی منظم دہشت گردی کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اسرائیل کے حملے میں مذکورہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملے میں دمشق میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا اور شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے کئی میزائلوں کو مار گرایا۔

سیکیورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ کثیر منزلہ عمارت شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت کرنے والے ایران کے مشیروں کے زیر استعمال تھی۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024