• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

کپڑوں کے 100 نئے جوڑے خریدنے کی پوسٹ پر جنت مرزا کو تنقید کا سامنا

شائع January 20, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف ٹک ٹاکر و سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کو صارفین کی جانب سے کپڑوں کے 100 نئے جوڑے خریدنے کی پوسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

جنت مرزا نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ انہوں نے 100 نئے جوڑے خریدے لیکن اب ان کا کہیں جانے کا دل ہی نہیں کرتا۔

ٹک ٹاکر نے اپنی مختصر اسٹوری میں لکھا تھا کہ لوگ کہتے تھے کہ کپڑے خریدیں، انہیں پننے کے مواقع بہت آئیں گے۔

جنت مرزا نے لکھا کہ انہوں نے اسی لیے 100 سے زائد نئے کپڑوں کے جوڑے خریدے لیکن اب ان کا کہیں جانے کا دل ہی نہیں کرتا۔

ٹک ٹاکر کی جانب سے 100 سے زائد کپڑوں کے جوڑے خریدنے کی بات کہنے اور کہیں جانے کا دل ہی نہیں کرتا کی پوسٹ کرنے کے بعد لوگوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ تمام کپڑے ضرورت مند افراد کو عطیہ کردیں۔

بعض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوالیہ انداز میں کمنٹس کیے کہ اب ٹک ٹاکر کا کہیں جانے کا دل نہیں کرتا اور یہ بات باقی سب کے لیے جاننا ضروری ہے؟

کچھ صارفین نے لکھا کہ ٹک ٹاکر کو تمام کپڑے برانڈز کی جانب سے تشہیر کے دوران مفت ملیں ہوں گے اور انہوں نے ان کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر بھی شیئر کی ہوں گی؟

بعض افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ان تمام کپڑوں کو فروخت کرکے پیسے عطیہ کردیں۔

کچھ مداحوں نے کمنٹس کیے کہ ثابت ہوگیا کہ پیسا ہی سب کچھ نہیں ہوتا؟

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025