• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

پشاور: پولیس کی کارروائی، اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

شائع January 20, 2024
پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔— فائل/فوٹو: شٹر اسٹاک
پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔— فائل/فوٹو: شٹر اسٹاک

پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی اور سربند میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 121 عدد پستول، 18 رائفلز اور متعدد میگزین برآمد کیے گئے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں ساتھ ہی مزید تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل بتا دیے ہیں جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024