• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

کراچی: رینجرزکی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

شائع January 20, 2024
— فائل/فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل/فوٹو: شٹر اسٹاک

سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد عبدالغفار عرف امجد کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر محمد علی عرف مفتی خالد کا قریبی ساتھی ہے۔

مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد 2011 میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حملہ کرنے والوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے،

ملزم عبدالغفار 2011 کے بعد خیبرپختونخوا میں روپوش تھا، وہ کراچی میں دوبارہ دہشت گردی کانیٹ ورک منظم کرنے آیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024