• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

(ن) لیگ کے جلسوں میں عوام کا جم غفیر بتاتا ہے مہنگائی کے ذمہ دار ہم نہیں، مریم نواز

شائع January 19, 2024
مریم نواز نے کہا (ن) لیگ کو 2018 کےانتخابات میں دھاندلی سے ہرایا گیا — فوٹو: ڈان نیوز
مریم نواز نے کہا (ن) لیگ کو 2018 کےانتخابات میں دھاندلی سے ہرایا گیا — فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی کے جلسوں میں عوام کا جم غفیر بتاتا ہے مہنگائی کے ذمہ دار ہم نہیں۔

خانیوال میں پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’سیاست میں اتار چڑھاؤ، آسان اور مشکل وقت آتا ہے لیکن خانیوال کی قیادت میدان چھوڑ کر نہیں بھاگی، آپ نے ظلم اور مشکلات کا شیر کی طرح سامنا کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’(ن) لیگ کو 2018 کےانتخابات میں دھاندلی سے ہرایا گیا، ہر جگہ دھاندلی تھی لیکن خانیوال نے صرف شیر کا ساتھ دیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’(ن) لیگ کا کوئی بھی جلسہ ہو عوام کا جم غفیر بتاتا ہے کہ مہنگائی کے ذمہ دار ہم نہیں، (ن) لیگ کا مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں، یہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں، (ن) لیگ نے انتقام، جھوٹے کیسز، قید اور صعوبتیں برداشت کیں لیکن کوئی نواز شریف کو چھوڑ کر نہیں بھاگا‘۔

مریم نواز نے پی ٹی آئی کے انتقام کا نشانہ بنانے کے الزام پر سوال کیا کہ جھوٹا سائفر لہرانے، قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور 9 مئی کو ریاست پر حملہ آور ہونے کا نواز شریف نے کہا تھا؟

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بھی اقتدار سے نکالا گیا لیکن انہوں نے کبھی ریاست پر حملہ آور ہونے کی ترغیب نہیں دی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025