• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، غیر ملکی کرنسی برآمد

شائع January 19, 2024
—فائل/ فوٹو: اے پی پی
—فائل/ فوٹو: اے پی پی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی ایاز مہر کی زیر نگرانی چھاپا مار کارروائی کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان میں محمد جاوید اور یاسین شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کو سول ہسپتال کراچی کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزمان حوالہ ہنڈی اور بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھے۔

اس میں کہا گیا کہ چھاپے کے دوران ملزمان سے مجموعی طور پر 22 ہزار 500 امریکی ڈالر برآمد ہوئے، ملزمان سے موبائل فونز اور ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات، ہنڈی حوالہ کے رجسٹرز بھی برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے جب کہ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، اس کے علاوہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024