• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

نوازشریف کو پروٹوکول دینے پر سی سی پی او لاہور کیخلاف کارروائی کی درخواست میں ترمیم کی ہدایت

شائع January 19, 2024
—فائل فوٹو: ہائی کورٹ ویب سائٹ
—فائل فوٹو: ہائی کورٹ ویب سائٹ

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کو پاکستان آمد پرپروٹوکول دینے اور سلیوٹ کرنے پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے خلاف کارروائی کی درخواست میں ترامیم کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری اشبا کامران کی نوازشریف کی پاکستان آمد پرپروٹوکول دینے اور سلیوٹ کرنے پر سی سی پی او لاہور کے خلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے درخواست میں سی سی پی او کو فریق نہیں بنایا، آپ پہلے درخواست میں ترامیم کریں سی سی پی او کو فریق بنائیں۔

شہری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم اور اشتہاری تھے، انہیں 21 اکتوبرکو پروٹوکول دیا گیا، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سزا یافتہ شخص کو سلیوٹ کیا۔

استدعا کی گئی کہ آئی جی پنجاب کو سی سی پی او لاہور کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید کہا گیا کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ کو آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترامیم کی ہدایت کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024