• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

لاہور: سیف سٹی کیمروں کی مدد سے طالبہ کو ہراساں کرنے والا ڈرائیور گرفتار

شائع January 19, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں نجی ٹیکسی کمپنی کے ڈرائیور نے طالبہ کو ہراساں کرنےکی کوشش کی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لڑکی ٹیکسی میں یونیورسٹی جارہی تھی کہ اس دوران ڈرائیور نے ہراساں کرنے کی کوشش کی، لڑکی نے 15 ایمرجنسی پرکال کی جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لڑکی کو ریسکیو کیا۔

سیف سٹی کیمروں کی ویڈیو میں لڑکی کو چلتی گاڑی سےاترتےدیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں لڑکی کو زور سے گاڑی کا دروازہ بند کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، سیف سٹی کیمروں سے ملزم کی گاڑی کو ٹریس کیا اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ خواتین اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موبائل میں ’ویمن سیفٹی ایپ‘ انسٹال کریں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024