• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت

شائع January 18, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے ایوی ایشن حکام کو بھی نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے آنے والی پروازوں کو بھی ایرانی فضائی حدود سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یورپ اور وسط ایشیا سے آنے والی پروازوں کو مسقط کا روٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی تھیں۔

ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر پاکستان نے آج علی الصبح ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024