• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

’میں ہی بھارت کو شکست دوں گی‘ ڈائلاگ فلم میں شامل کیوں کیا؟ یمنیٰ زیدی نے بتادیا

شائع January 18, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے آنے والی فلم ’نایاب‘ کی ریلیز سے قبل ہی بتادیا کہ انہوں نے فلم میں ’میں ہی بھارت کو شکست دوں گی‘ کا ڈائلاگ کیوں شامل کیا گیا۔

یمنیٰ زیدی ان دنوں ’نایاب‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور وہ ملک کے مختلف شہروں کے شاپنگ مالز اور کلچرل سینٹرز سمیت تعلیمی اداروں کا دورہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

پچھلے ہفتے جہاں فلم کی پروموشن کے دوران انہوں نے لڑکوں کی طرف اپنی ٹی شرٹس پھینکیں تھیں، اب انہوں نے لاہور میں پروموشن کے دوران بتایا کہ انہوں نے فلم میں بھارت کو شکست دینی کی بات کیوں کہی؟

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یمنیٰ زیدی بتاتی ہیں کہ انہیں فلم میں شامل ’میں ہی بھارت کو شکست دوں گی‘ کا ڈائلاگ سب سے اچھا لگا۔

انہوں نے دلیل دی کہ فلم میں یہ ڈائلاگ اس لیے ڈالا گیا کیوں کہ پوری دنیا میں پاکستان اور بھارت کے میچز بڑے شوق سے دیکھے جاتے ہیں اور ہر کوئی ان میں دلچسپی لیتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ درحقیقت لوگوں کی توجہ حاصل کرنے اور شائقین کا مزہ دگنا کرنے کے لیے فلم میں ’میں ہی بھارت کو شکست دوں گی‘ کا ڈائلاگ شامل کیا گیا۔

خیال رہے کہ یمنیٰ زیدی کی فلم نایاب کا ٹریلر دسمبر 2023 میں جاری کیا گیا تھا، جس میں اداکارہ ’میں ہی بھارت کو شکست دوں گی‘ کا ڈائلاگ بولتی دکھائی دیتی ہیں۔

نایاب کو رواں ماہ کے اختتام تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، اس میں یمنیٰ زیدی کرکٹر کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

فلم کے کردار نایاب کا تعلق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہوتا ہے اور فلم میں ان کے علاوہ جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان اور محمد فواد خان سمیت فریال محمود بھی دکھائی دیں گی۔

جاوید شیخ نے نایاب کے والد کا کردار ادا کیا ہے جہاں وہ نایاب کے کرکٹ کھیلنے کے خلاف ہیں جبکہ بھائی کا کردار محمد فواد خان نے ادا کیا ہے جہاں وہ کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے سے قومی ٹیم میں سلیکشن تک نایاب کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025