• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

بلوچستان: نگران وزیر اعلٰی کی زیر صدارت اجلاس،امن و امان، عام انتخابات کے امور پر تبادلہ خیال

شائع January 18, 2024
اجلاس کے شرکا کو چیف سیکریٹری بلوچستان اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے بریفنگ دی۔ فوٹو: اسکرین شاٹ
اجلاس کے شرکا کو چیف سیکریٹری بلوچستان اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے بریفنگ دی۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

نگران وزیر اعلٰی بلوچستان علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں بارڈر ایریا سمیت امن و امان کی صورتحال اور عام انتخابات کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس کے شرکا کو چیف سیکریٹری بلوچستان اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے بریفنگ دی۔

اس موقع پر نگران وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں پرامن، صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، بحالی امن کے لیے مؤثر حکمت عملی بھی مرتب کر لی گئی ہے، بلوچستان میں عوام کے جانی و مالی تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

علی مردان خان ڈومکی نے بتایا کہ انتخابات میں پولیس و لیویز کی معاونت کے لیےکوئیک رسپانس فورس بھی موجود ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025