• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

تحریک انصاف بلاول بھٹو کو کامیاب کراکے نواز لیگ کو شکست دے، چوہدری سرور

شائع January 18, 2024
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور — فائل فوٹو بشکریہ ایکس
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور — فائل فوٹو بشکریہ ایکس

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-127 سے بلاول بھٹو کو کامیاب کروائیں اور اپنے بڑے سیاسی مخالف مسلم لیگ(ن) کو شکست دیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اور این اے-127 میں بلاول بھٹو کی انتخابی مہم کے حوالے سے ٹاسک سونپ دیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ لاہور کے حلقے سے بلاول بھٹو کی بھرپور مہم چلا رہا ہوں اور بلاول کا لاہور سے الیکشن لڑنا فیڈریشن کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو فیملی سے میرا 40 سال پرانہ تعلق ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی اور سیاست میں کچھ حرف آخر نہیں ہوتا۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے لوگوں کو ڈپلومیسی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-127 سے بلاول بھٹو کو کامیاب کروائیں اور اپنے بڑے سیاسی مخالف مسلم لیگ(ن) کو شکست دیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025