• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پاکستان کسی صورت دراندازی کی اجازت نہیں دے سکتا، بیرسٹر گوہر

شائع January 18, 2024
رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان— فوٹو: ڈان نیوز
رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان— فوٹو: ڈان نیوز

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کسی صورت زیادہ کشیدگی نہیں ہونی چاہیے لیکن پاکستان کسی صورت دراندازی کی اجازت نہیں دے سکتا۔

بیرسٹر گوہر راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا برادر ملک ہے اور اس سے کسی صورت زیادہ کشیدگی نہیں بڑھنی چاہیے لیکن پاکستان کسی صورت دراندازی کی اجازت نہیں دے سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج نے مناسب ردعمل دیا اور ان حالات میں پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور ہر دراندازی کا موثر جواب دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کی انتخابی مہم کے لیے کوئی نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ ملک بھر میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شبلی فراز اور عمر ایوب نے بہت محنت کی ہے اور ہم 30 سے 40 سیٹوں کے حوالے سے نظرثانی کرنا چاہتے ہیں، جس پارٹی کی مقبولیت زیادہ ہو وہاں سب سے زیادہ لوگ قطار میں لگ کر ٹکٹ کے لیے آتے ہیں، ٹکٹوں کی تقسیم میں انتخاب کرنا تھوڑا مشکل اور حساس عمل ہے۔

اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ خان صاحب نے پوری پارٹی پر ذمے داری ڈالی ہے کہ پنجاب میں مہم چلائیں اور ایک ہی دن پورے پنجاب میں نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں اپنی مہم جاری رکھوں گا اور جہاں پارٹی مجھے جانے کا حکم دے گی، میں جاؤں گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024