• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

جماعت اسلامی کے جلسے نے ثابت کر دکھایا کہ بلوچستان بدل رہا ہے، سراج الحق

شائع January 18, 2024
—فائل فوٹو: ایکس/سراج الحق
—فائل فوٹو: ایکس/سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے جلسے نے ثابت کر دکھایا کہ بلوچستان بدل رہا ہے۔

جعفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ 8 فروری کا دن جاگیرداروں کے زوال، کسان اور مزدور کا روشن مستقبل ہوگا، جاگیردار طبقے نے اقتدار میں آکر اندرون اور بیرون ممالک جائیدادیں بنائیں۔

سراج الحق نے کہا کہ جاگیردار حکمرانوں کے ہوتے ہوئے عوام کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، آج عام بلوچ اور پشتون عزت کی زندگی گزارنے سے محروم ہیں، آج بلوچستان کے نوجوان بیروزگار ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم عوام کے لیے باعزت روزگار اور معیاری صحت کا انتظام کریں گے، یہاں سیلاب متاثرین کا امدادی سامان بھی لوٹ کھسوٹ کیا گیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہاں گیس، سونا، تانبہ موجود ہے، نہیں ہے تو دیانتدار قیادت نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024