امریکا، برطانیہ کا ایک بار پھر یمن میں حوثیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
امریکا اور برطانیہ نے ایک بار پھر یمن میں حوثیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں 4 مقامات پر حملے کیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں الحدیدہ، تائض، دھمار، البیدا اور سادا گورنریٹ کو نشانہ بنایاگیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فورسز نے حوثیوں کے 14 میزائلوں پر حملہ کیا جو فائر کرنے کے لیے تیار تھے۔
سینٹ کام نے کہا کہ حوثی میزائل بحیرہ احمرمیں جہازوں کے لیے خطرہ تھے۔
اس کے علاوہ امریکا نے حوثیوں کو دوبارہ عالمی دہشت گرد نامزد کرنے کا بھی اعلان کردیا، رجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے حوثیوں کو امریکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔