• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

9 مئی کیسز: شیخ رشید نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی

شائع January 18, 2024
شیخ رشید نے 9 مئی سے متعلق کیسز میں درخواست ضمانت  دائر کردی—فائل فوٹو: ڈان نیوز
شیخ رشید نے 9 مئی سے متعلق کیسز میں درخواست ضمانت دائر کردی—فائل فوٹو: ڈان نیوز

عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے 9 مئی سے متعلق کیسز میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

انہوں نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں دائر کی ہے۔

شیخ رشید کی جانب سے درخواست وکیل سردار شہباز کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔

وکیل سردار شہباز نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ شیخ رشید مقدمے میں نامزد نہیں ہیں،انہیں نو مئی کے بعد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل 9 مئی حملہ کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی تھی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا، شیخ رشید کی تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ میں ضمانت خارج کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024