• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار

شائع January 18, 2024
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، 5 موبائل فونز اور ٹویوٹا کرولا برآمد ہوئی—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، 5 موبائل فونز اور ٹویوٹا کرولا برآمد ہوئی—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پرانی سبزی منڈی گوہر آباد کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت 3 ملزمان کوگرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، 5 موبائل فونز اور ٹویوٹا کرولا برآمد ہوئی۔

پرانی سبزی منڈی جھنڈے شاہ مزار کے قریب مبینہ مقابلے میں 2 منشیات فروشوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر واردتوں میں مطلوب ڈاکو کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق زخمی ملزم پر مختلف تھانوں میں 16 مقدمات درج ہیں۔

ادھر سرجانی سیکٹر 7 (سی) میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوا، نیو کراچی میں بھی ڈکیتوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، فائرنگ کرنے والے ایک مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ لیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024