• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار، موٹرویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

شائع January 18, 2024
—فائل فوٹو: ایکس
—فائل فوٹو: ایکس

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے، پنجاب میں لاہور سمیت کئی شہروں کو دھند نے لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ شدید دھند کی وجہ سے پشاور سے برہان موٹروے ایم ون، لاہور سے کوٹ مومن تک موٹروے ایم ٹو، موٹروے ایم تھری، ایم فور، ایم فائیو اور لاہور-سیالکوٹ موٹروے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے، جس کے باعث انہیں عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ دھند کے موسم میں دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024