• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

شاہ محمود قریشی اس انتخابات میں نہیں، وہ مجھے یاد کریں گے، یوسف رضا گیلانی

شائع January 17, 2024
انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بہتر نہیں ہیں، عوام کا بڑا مسئلہ مہنگائی ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بہتر نہیں ہیں، عوام کا بڑا مسئلہ مہنگائی ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کا پی ٹی آئی رہنما و ملتان میں ان کے سیاسی حریف شاہ محمود قریشی سے متعلق کہنا ہے کہ سابق وزیر خارجہ اس انتخابات میں نہیں ہیں اور وہ مجھے یاد کریں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور عوام کی ترجمانی کرے گا، آنے والا الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں ہوگا اور ہم مل کر پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بہتر نہیں ہیں، عوام کا بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، ہم عوام سے سپورٹ لے رہے ہیں اور اس سے باہر نکالنے کا لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے انتخابات کے بروقت انعقاد کے متعلق سوال پر کہا کہ الیکشن کمیشن، صدر پاکستان اور چیف جسٹس کے اعلان کے بعد انتخابات کے انعقاد میں ابہام نہیں ہونا چاہیے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اس انتخابات میں نہیں ہیں، وہ مجھے یاد کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025