• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

فلموں میں پاکستان کو تباہ کرنا ہے تو اتنی ساری بھارتی فوج کیوں رکھی ہے؟ کمال خان

شائع January 17, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف بھارتی فلم تنقید نگار اور لکھاری کمال آر خان نے ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون کی آنے فلم فائٹر کے ٹریلر پر تنقید کرتے ہوئے بھارتیوں سے سوال کیا ہے کہ اگر فلموں میں 10 بار پاکستان کو تباہ کیا جا چکا ہے تو وہ دوبارہ ٹھیک کیسے ہوجاتا ہے؟

حال ہی میں ریلیز کیے گئے فائٹر کے ٹریلرمیں دکھایا گیا کہ پلوامہ حملے کے بعد انڈین فضائیہ پاکستان کے خلاف ایک آپریشن کا منصوبہ بناتی ہے، فلم میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے علاوہ اس میں پاکستان مخالف مواد کو بھی دکھایا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ ٹریلر میں ’بھارت کا کشمیر‘ اور ’بھارت نے پاکستان پر قبضہ کرلیا‘ جیسے متنازع ڈائیلاگ شامل کیے گئے جس پر پاکستانی شائقین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

فلم کو پاکستان مخالف مواد پر نہ صرف پاکستانی شوبز انڈسٹری بلکہ بھارتی انڈسٹری کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔

اب بھارتی فلم مبصر اور تنقید نگار کمال آر خان نے بھی اس پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی حکومت اور فوج کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ہریتک روشن اور دوسرا کوئی ایک اداکار پاکستان کو تباہ کر سکتا ہے تو پھر انہیں ہی پاکستان سے لڑنے کے لیے بھیجا کریں، اتنی فوج رکھنے کی کیا ضرورت ہے؟

کمال آر خان نے اپنی مختصر ویڈیو میں کہا کہ اگر فلموں میں پاکستان کو تباہ کرنا اتنا ہی آسان ہے تو حقیقت میں بھی کرو، اتنی ساری فوج رکھنے کی کیا ضرورت ہے اور اتنا سارا ڈیفینس بجٹ کیوں رکھا جاتا ہے؟

انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ہر بار فلموں میں پاکستان پر ہی کیوں حملہ ہوتے ہوئے دکھایا جاتا ہے، کبھی فلموں میں ہی سہی چین پر بھی حملہ کرلیا کریں؟

کمال آر خان کا کہنا تھا کہ چین بھی بھارت کا اتنا ہی بڑا دشمن ہے، جتنا کہ پاکستان ہے، اس لیے اب کسی فلم میں چین پر بھی حملہ ہوتے ہوئے دکھائیں۔

انہوں نے ہریتک روشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فلم میں وہ ایک جگہ اترتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ پاکستان نے کشمیر پر قبضہ کرلیا ہے اور اب پاکستان پر حملہ ہونے والا ہے اور یہ وہ اتنی ہی بہادر ہیں تو انہیں ہی پاکستان سے لڑنے کے لیے بھیجا کریں، اتنی ساری فوج کیوں رکھی گئی ہے؟

کمال آر خان کے تجزیے سے کئی بھارتی لوگوں نے اتفاق کرتے ہوئے فائٹر کو حقیقت سے دور فلم بھی قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024