• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm

اپیلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار، لاہور ہائی کورٹ سے بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد

شائع January 17, 2024
فائل فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر
فائل فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر

لاہور ہائی کورٹ نے اپیلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ آفیسر اور ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔

تین رکنی بینچ نے عمران خان نیازی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی۔

بانی پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے۔122 اور این اے۔89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے۔

اس فیصلے کے خلاف تحریک انصاف نے اپیل کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر اور ایپلیٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

انہوں نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی تھی کہ عدالت ایپلیٹ ٹربیونل اور ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024