• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

ہم بلاول کو جتوا کر اسے وزیر اعظم بنائیں گے، آصف زرداری

شائع January 17, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم بلاول کو جتوا کر اسے وزیر اعظم بنائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں جلسہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی کے کارکنان کی خواہشات کے مطابق چلتے ہیں، 40 برس سے سیاست کررہے ہیں، دوستوں! ہمارا سفر طویل ہے، تاریخ میں لکھا جائے گا عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو پیار دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں جیل میں تھا اور ہم آپس میں بات کرتے تھے تو میں سب کو کہتا تھا کہ میں قصور وار نہیں ہوں ، مجھے شوق نہیں جیل میں رہنے کا لیکن میں اپنے ورکرز کے ہاتھوں مجبور ہوں، میں ان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر کیا کہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ورکرز کے سامنے آنکھیں نہیں جھکا سکتے ہیں، یہ اپنے پیاروں کو بتاتے ہیں کہ ہمارا لیڈر جیل میں ہے لیکن وہ جھکے گا نہیں، ہم الحمد اللہ بلاول کو یہاں سے جتوا کر ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) بنوائیں گے اور پھر اسے وزیر اعظم بنوائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025