• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

کراچی: ایران سے ہدایات لینے والے تین مشتبہ بھتہ خور گرفتار

شائع January 17, 2024
ملزمان نے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی
ملزمان نے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں پولیس اور رینجرز نے ایران سے ہدایات لینے والے دو مشتبہ بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر گارڈن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان شہر میں بھتے سے متعلق سرگرمیوں کے لیے ایران میں مقیم اپنے ساتھیوں سے ہدایات لے رہے تھے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گارڈن میں خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نور محمد اور عیسیٰ نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان نے لیاری کی ٹمبر مارکیٹ میں الفاروق آئرن اسٹور کے مالک کو واٹس ایپ کے ذریعے فون کیا اور خود کو وصی اللہ لاکھو کی سربراہی میں قائم گینگ کا رکن ظاہر کر کے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔

بعد میں ملزمان نے اپنی ڈیمانڈ 50ہزار روپے تک کم کر دی اور تاجر سے کہا کہ وہ اپنے ملازم کے ذریعے گارڈن گیٹ پر نقدم رقم بھیجے، اطلاع ملنے پر پیرا ملٹری فورس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دونوں مشتبہ افراد کو پکڑ لیا۔

تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہیں بھتہ خوری سے متعلق سرگرمیوں کے لیے ایران سے ہدایات مل رہی تھیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عیسیٰ کا پورا خاندان گزشتہ تین سال سے ایران کے شہر چابہار میں مقیم ہے اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024