• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

آج کے وقت میں بیٹوں کے لیے دلہن ڈھونڈنا ناممکن ہوچکا، صبا فیصل

شائع January 17, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ حال ہی میں ان کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل نے ان کی پسند کی لڑکی سے شادی کی لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ آج کل کے وقت میں بیٹوں کے لیے دلہن ڈھونڈنا نا ممکن بن چکا ہے۔

صبا فیصل کے چھوٹے صاحبزادے کی شادی دو ہفتے قبل ہوئی تھی، جس میں اداکارہ نے اہل خانہ کے ہمراہ رقص بھی کیا تھا۔

بیٹے کی شادی کے بعد حال ہی میں انہوں نے مزاحیہ شو مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بیٹے کو شادی کروانے کے معاملے پر بات کی۔

صبا فیصل نے بتایا کہ بیٹے نے ان کی پسند کی لڑکی سے شادی کی، جس پر انہیں فخر ہے، کیوں کہ انہوں نے ماں ہونے اور بیٹے نے بیٹا ہونے کا حق ادا کردیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے کے لیے دلہن کو چن کر لائی ہیں اور انہیں فخر ہے کہ بیٹے نے ان کی پسند کی لڑکی سے شادی کی۔

بیٹوں کے لیے آج کل کے زمانے میں دلہن ڈھونڈنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ آج کل کے زمانے میں دلہن ڈھونڈنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بن چکا ہے۔

ان کے مطابق انہیں نہیں لگتا کہ آج کے وقت میں مائیں اتنی بڑی ذمہ داری ادا کر سکتی ہیں کہ وہ بیٹوں کے لیے اچھی دلہن تلاش کریں۔

بیٹے کی دلہن میں کیا تلاش کر رہی تھیں کہ سوال پر صبا فیصل نے بتایا کہ وہ اپنی بہو میں آداب تلاش کر رہی تھیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا اپنا خیال ہوتا ہے کہ ہر گھر میں بڑوں کی بات کو اہمیت اور عزت دی جانی چاہئیے، اس لیے وہ ایسی لڑکی تلاش کر رہی تھیں۔

صبا فیصل کے مطابق ان کی سوچ ہے کہ گھر کے جو بھی فیصلے ہوں ان میں حتمی بات بڑوں کی ہونی چاہئیے، ان کی باتیں تسلیم کی جانی چاہئیے، بچوں کی بات پر بڑوں کی باتوں کو غیر اہم نہیں کیا جانا چاہئیے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024