• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

شائع January 17, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔

ڈان نیوز نے اسٹیٹ بینک حکام کے حوالے سے بتایا کہ قسط موصول ہونے کے بعد پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتے اقتصادی جائزے کی منظوری دی تھی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پہلا جائزہ منظور کیا اور دوسری قسط کی مد میں فنڈز کی منظوری دی۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف مشن نے دوسری قسط منظور کرنے کی سفارش کی تھی۔

پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر 2023 کو طے پایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024