• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

پنجاب کے عوام مسلم لیگ (ن) کی سیاست سے تنگ آچکے، شرجیل میمن

شائع January 17, 2024
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں صحت کی بنیادی سہولت نہیں دی گئی، پنجاب کے عوام ن لیگ کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کی بنیادی سہولت نہیں دی گئی، پنجاب میں کوئی ایک بھی اچھا اسپتال نہ بنایا جاسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام مسلم لیگ (ن) کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، مسلم لیگ ن صرف موٹروے گنواتی ہے، پنجاب میں کوئی ایک بھی اچھا ہسپتال نہ بنایا جاسکا، (ن) لیگ نے موٹروے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔

رہنماپیپلز پارٹی نے کہا کہ (ن) لیگ ہمارے منصوبوں کا کریڈٹ لیتی ہے، سب جانتےہیں علاج کےلیےن لیگ کی قیادت کہاں جاتی ہے، ن لیگ نے عوام کے فائدے کےلیے کچھ نہ کیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ٹاک شوز میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف بات کرنے پر اگلے دن نیب نوٹس آجاتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024