• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

اسلام آباد: پُرامن انتخابات کیلئے ’تھری لیئر سیکیورٹی پلان‘ پر عملدرآمد شروع

شائع January 17, 2024
فورسز کی تعیناتی کی حتمی منظوری وزارت داخلہ سے لی جائے گی—فائل فوٹو: آئی این پی
فورسز کی تعیناتی کی حتمی منظوری وزارت داخلہ سے لی جائے گی—فائل فوٹو: آئی این پی

اسلام آباد میں پرامن انتخابات کے لیے وفاقی پولیس نے تھری لیئر سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق شہر اقتدار میں 150 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، 450 سے زائد عمارتوں کو پولنگ اسٹینشز کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی پولیس کے سیکیورٹی پلان کے تحت اسلام آباد کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو اے، بی اور سی کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا، 995 پولنگ اسٹیشن حصار میں رہیں گے۔

نیلور، چراہ، تمیر اور کرپا کے پولنگ اسٹیشنز کو کیٹیگری ’اے‘ میں شامل کیا جائے گا، گزشتہ انتخابات میں پر امن رہنے والے دیہی علاقوں کو کیٹیگری ’بی‘ میں شامل کیا جائے گا، گزشتہ انتخابات میں پُرامن رہنے والے شہری علاقوں کو کیٹیگری ’سی‘ میں شامل کیا جائے گا۔

رینجرز اور ایف سی جوانوں سے مدد لی جائے گی جبکہ پاک فوج آن کال ہوگی، اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر حساس پولنگ اسیٹشنز پر ایف سی تعینات کی جائے گی، فورسز کی تعیناتی کی حتمی منظوری وزارت داخلہ سے لی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024