• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

بھارت: طیارے کے بیت الخلا میں مسافر ایک گھنٹے تک پھنسا رہا

شائع January 17, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں ایک مسافر طیارے کے بیت الخلا میں ایک گھنٹے سے زائد وقت تک پھنس رہا اور طیارے کے لینڈ ہونے کے بعد انہیں بحفاظت باہر نکال لیا، رپورٹس کے مطابق مسافر صدمے میں تھا۔

بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) اسپائس جیٹ کی پرواز میں ممبئی سے بنگلورو شہر کے لیے سوار تھا جو عام طور پر 105 منٹ کا سفر ہے۔

سفر کے دوران مسافر کو بیت الخلا جانا پڑا، جب بیت الخلا سے باہر نکلنے کے لیے دروازہ کھولا تو دروازے کا لاک خراب ہوگیا اور مسافر وہیں پھنس گیا جس کی وجہ سے انہیں اپنا پورا سفر بیت الخلا میں بیٹھ کر گزارنا پڑا۔

گزشتہ روز صبح جب پرواز کی بنگلورو میں لینڈنگ ہوئی تو مسافر کو باہر نکال لیا گیا۔

اسپائس جیٹ نے معافی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس واقعے پر افسوس ہوا ہے۔

اسپائس جیٹ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ پورے سفر کے دوران عملے نے مسافر کو مدد اور رہنمائی فراہم کی، طیارے کی لینڈنگ کے بعد ایک انجینئر نے بیت الخلا کا دروازہ کھولا اور مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

ایئر لائن نے مسافر کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر ’انتہائی صدمے کی حالت‘ میں تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بنگلورو ائیرپورٹ پر ایک نامعلوم اہلکار نے بتایا کہ ’مسافر ممبئی سے بنگلور تک پورا سفر بیت الخلا میں پھنسا رہا۔‘

اہلکار نے مزید کہا کہ ’بیت الخلا میں پھنسے رہنے کے دوران طیارے کے عملے نے کئی بار دروازہ کھولنے کی کوشش کی، لیکن جب دروازہ نہیں کھلا تو ایک ایئر ہوسٹس نے مسافر کو ایک نوٹ دروازے کے نیچے سے دیا جس میں لکھا تھا کہ ’سر پلیز گھبرائیں نہیں، ہم نے دروازہ کھولنے کی پوری کوشش کی ہے، چند ہی منٹوں میں طیارہ لینڈ کرنے والا ہے، آپ کموڈ کا ڈھکن بند کرلیں اور اس پر بیٹھ جائیں، جیسے ہی طیاری کا مین گیٹ کھلے گا انجینئر دروازہ کھول دے گا۔‘

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بھارت کے وزیر ہوا بازی نے کہا ہے کہ وہ مسافروں کی تکالیف کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ملک کے چھ بڑے ہوائی اڈوں پر ’وار رومز‘ قائم کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024